گاندربل//واکورہ گاندربل میں تعلیمی اداروں کے اوقات کے دوران گاڑیوں کی عدم دستیابی پر طالب علموں نے گھنٹوں تک احتجاج کیا۔واکورہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل میں زیر تعلیم طالب علموں نے واکورہ سے گاندربل کالج اوقات کے دوران گاڑیاں میسر نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ڈگری کالج گاندربل میں سیکنڈائر کے طالب علم نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ روزانہ گھر سے 9 بجے روانہ ہوتے ہیں ،واکورہ سے گاندربل جانے والی سروس گاڑی اکثر بیشتر مخصوص اوقات میں نہیں ہوتی ہیں جس وجہ سے ہمارا وقت پر کالج پہنچ پانا مشکل ہوجاتا ہے ۔سومو سروس واکورہ سے گاندربل تک اضافی کرایہ وصول کرتے ہیں جبکہ گھر سے ہمیں 20/30 روپے آنے جانے کا کرایہ دیا جاتا ہے ۔سوموار کو بھی میٹاڈار موجود نہیں تھے جس کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقعہ پر تحصیلدار واکورہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ معاملہ کو حل کیاجائیگا جس کے احتجاج ختم کیا گیا ۔