ادہم پور//لیبر کمشنر ادہم پور نے ضلع کے مزدور پیشہ لوگوں میں امدادی چیکیں تقسیم کیں۔ادہم پور میں لابر محکمہ کی طرف سے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیااور مزدور پیشہ لوگوں میں60,59,500 روپے کی امدادی چیکیں تقسیم کیں۔اس کیمپ میں ضلع ترقیاتی کمشنر رویندر کمار مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔اس دورا ن کچھ رقم ان لوگوں میں تقسیم کی گئی جن کا کوئی فرد کام کاج کے دوران کسی حادثے کا شکار ہوا تھااور تچھ رقم انوائس کے طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے سپرد کر دی گئی جو مزدور پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے واگزار کی جائیں گی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمیشنر نے محکمہ کے اس امر کو سراہا۔اور محکمہ کے ملازمین سے کہا کہ وہ اس طبقہ کے لوگوں کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینے کی کوشش کریں۔