کٹھوعہ//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا گیٹ وے کہلانے والے لکھن پور کی شانہ رفت کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو یہاں کی جانب راغب کیا جاسکیں۔وزیرموصوف نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایک کلومیٹر لمبی سڑک کے تجدیدی کام کی شروعات کرنے کے بعد خطاب کرنے کے دوران کیا۔ یہ کام 60لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے ۔اس دوران لال سنگھ نے وہاں کئی ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا اور افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ لوگوں کے سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری لائی جاسکے۔ریجنل ڈائریکٹر پی سی بی شوکت چودھری کے علاوہ کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔