اوڑی //پولیس نے اوڑی میں چوروں کا ایک گرہ بے نقاب کرکے4 نقب زنوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران چوروں نے قریب ایک درجن نقب زنی انجام دیں جس کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت ،تانبے کے برتن،الیکٹرانک سامان ،کپڑوں کے علاوہ لاکھوں روپے نقدی اڑالی حس کی وجہ سے سرحدی قصبہ اوڑی کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ۔جمعہ کو اوڑی پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کو بے نقاب کیا۔ ایس ڈی پی اواوڑی جاوید احمد اور ایس ایچ او اوڑی تبریز احمد خان کی قیادت میں چوروں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کی۔ پولیس نے احمد جان ،تنویر احمد صوفی ،غلام محمد ملک اور بلال احمد ڈار کو گرفتار کرلیا اور ان کی تحویل سے زیورات، کمبل،تانبے کے برتن،کپڑے اور نقدی برآمد کرنے کے علاوہ ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی جو نقب زنی کے دوران استعمال میں لاتے تھے ۔اس سلسے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 6/2018،8/2018،22/2018&23/2017 u/s RPC457،380 درج کئے تھے۔