سرینگر// گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے مختص اراضی کاسوئل ٹیسٹ کرانے کیلئے نئی دلی سے ماہرین کی ٹیم نے کل جگہ کا دورہ کیا ۔ پروجیکٹ مائنٹرنگ یونٹ کے ممبر اور انڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ایس کے راو کی سربراہی میں ٹیم نے گاندربل میں سنٹرل یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے مختص اراضی کا معائنہ کیا ۔ماہرین نے ٹیسٹ کی رپورٹ اور دیگر متعلقہ مواد کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ماہرین کی تفصیلی رپورٹ دینے کے بعد مزید شروع ہوگا۔اس موقعہ پر سنٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر،یونیورسٹی بلڈنگ کمیٹی کے ممبرپروفیسر این اے ندیم ،ایکزیکٹیو انجئنئرریاض احمد جیلانی ،تعمیراتی ایجنسیوں اور یونیورسٹی کے کئی شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔پروفیسر ایم افضل زرگر اور دیگر نمائندوںنے ماہرین کو عمارتوں کی تعمیر اور دیگر ضروری جانکاری دی ۔پروفیسر زرگر نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی ہدایتپر یونیورسٹی نے پہلے ہی گاندربل میں اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیںاور کچھ انتظامی یونٹس پہلے ہی ریاستی حکومت کی طرف سے مختص شدہ عمارتوںمیں کام کررہے ہیں۔