سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راجدھانی دلی کا دورہ مختصر کر کے سرینگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ شوپیان ہلاکتوں کے پیش نظر نئی دہلی میں اپنے تمام پروگرام منسوخ کر کے سرینگر پہنچ گئی ہیں۔ دوپہر کو سرینگر پہنچنے کے فوراً بعد انہوں نے صوبائی انتظامی افسران کیساتھ امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایک ہی دن میں 20ہلاکتوں کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔محبوبہ مفتی نے شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔دریں اثناء ریاستی سرکار نے جموں میں4اپریل کو ہونے والی سیٹ ایواڑ کی تقریب ملتوی کردی ہے۔