سرینگر// مزاحمتی جماعتوں نے جنوبی کشمیر کی خونین صورتحال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے اوراب نہ صرف نوجوانوں کو چن چن کرنشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ رہائشی مکانات کو منہدم کرنے کا سلسلہ بھی دراز ہوتا جارہا ہے ۔محازآزادی کے سرپرست اعلیٰ محمد اعظم انقلابی اور صدر سید الطاف اندرابی نے ماردھاڑ اور قتل و غارت گری پر غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔دونوں لیڈران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ معصوم اورنہتے کشمیریوں کے قتل عام کو قانون کا نام دیا جارہا ہے اور خودکو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار جمہوری عمل یعنی حق خودارادیت کے منحرف ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسپا کے تحت کشمیر میں آگ وآتش اورخون ناحق بہایاجارہاہے جس کی تازہ مثال شوپیان اور دیالگام علاقے ہیں۔بیان میں اقوم عالم خصوصا برصغیر اور ساﺅتھ ایشین ممالک سے اپیل کی گئی کہ بھارت کو معصوم کشمیریوں کے قتل عام سے روک دیں۔محاذآزادی کے ایک اور دھڑے کے صدر محمد اقبال میر اور نائب صدر قطب عالم نے شوپیان اور دیالگام میں جاں بحق ہوئے نوجوانوںاورغزہ میں پرامن احتجاج میں مارے گئے فلسطینیوں کوخراج عقیدت ادا کیا گیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مزاحمتی تحریک کے ساتھ بغیر کسی خوف کے وابستہ رہیں۔ عوامی مجلس عمل نے موجودہ سیاسی صورتحال کو انتہائی اضطراب انگیز اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت بلا امتیاز کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم جاری ہے اور نوجوانوں کو چن چن کرنشانہ بنایا جارہا ہے اور رہائشی مکانات کو منہدم کیا جارہا ہے ۔ بیان میں جنوبی کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں خونین اور المناک واقعات کے دوران 17 افراد کوجاں بحق کرنے اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کو زخمی کر دینے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت سے تعبیر کیا گیا۔تنظیم نے زخمیوں کی فوری شفا یابی کےلئے دعا کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ فورسز کو حاصل بے پناہ اختیارات کے نتیجے میں اورافسپا کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس حاصل ہے جس کے سبب وہ کسی احتساب اور جواب دہدی کے تصور سے مبرا ہیں اورجب چاہےں اور جہاں چاہےں عام کشمیریوں کو نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا سکتی ہیں ۔تنظیم نے نہتے اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی پاس شدہ قرار دادوں کے مطابق یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے جو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ہو۔مجلس عمل نے سرکردہ آزادی پسند رہنماﺅں اشفاق مجید وانی اورڈاکٹر عبد الاحد گورو کو انکی برسیوں پرخراج عقیدت ادا کیا ۔ جمعیت ہمدانیہ کے ایک اجلاس میں شوپیان اور اسلام آباد کے خونین واقعات پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا اور فورسزکے طرزعمل کی مذمت کی گئی۔جمعیت نے کہا کہ کشمیر کوایک فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیاہے اور اسرائیلی طرز عمل پر بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔ جمعیت ہمدانیہ نے تمام اسلامی ممالک ،امن پسند اقوام خصوصاً یواین او کے معزز ممبران سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان پر دباﺅ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کا خون ناحق بہانے سے اجتناب کریں۔ ووئس آف وکٹمزنے آپریشن آل آﺅٹ کونسل کشی کی کڑی سے تعبیرکرتے ہوئے سوال کیاہے کہ کیامقامی نوجوانوں کاقتل عام عسکریت کوفروغ دینانہیں ؟۔فورم کے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالقدیر اورکارڈی نیٹرعبدالرﺅف خان نے مشترکہ بیان میں اس بات پر تشویش ظاہرکیا کہ آئے دنوں ایسے نوجوانوں کوجنگجوجتلاکرلقمہ اجل بنادیاجاتاہے جوکچھ ہفتے یاکچھ ماہ قبل ہی کسی عسکری تنظیم میں شامل ہوئے ہوتے ہیں ۔وی اﺅوی نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ بغیرکوئی معقول تربیت حاصل کئے کسی نوجوان کوجنگجو قرارکیسے دیاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی شخص کے ہاتھ میں یاکاندھے پربندوق ہوتوصرف اس بناءپراُسے جنگجو جتلانااُسکے قتل کاجوازپیداکرنے کی کوشش ہے جوعالمی اوربین الااقوامی سطح پررائج عسکری قوانین یااصولوں کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے محمد عمران بٹ اور پارٹی جنرل سکرےٹر ی خواجہ فردوس نے شہری ہلاکتوں اورعام لوگوں کے زخمی ہونے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میںتازہ ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے سے ہر ذی شعور انسان کا دل خون کے آ نسو رو رہا ہے کیونکہ کشمیریوں کا قتل عام ایک نہیں تو دوسرے بہانے جاری ہے۔ ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی کی قیادت میںایک وفد نے صورہ ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اورانکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انکے ہمراہ پارٹی لیڈرظہور صدیقی اور محمد اقبال تھے۔پیروان ویلایت کے سربراہ مولانا سپط محمد شبیر قمی نے جنوبی کشمیر کے واقعات کو کشمیریوں کی منصوبہ بند نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔
چیمبر،ٹریڈرس فیڈریشن،وکیل،ایجیک اور راناکا اظہار رنج
سرینگر//چیمبرآف کامرس نے جنوبی کشمیر میں پیش آئے واقعات کو دلدوز قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے شوپیان ہلاکتوں پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔فیڈریشن کے قائم مقام صدر فیاض احمد بٹ نے شوپیان میں ظلم و جبر اور شہری ہلاکتوں پر بھی گہرے غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس طرح کی انسانی حقوق پامالیاں روکنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ ٹریڈرس فیڈریشن شوپیان کے متاثرین کے ساتھ غم کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے ۔جموں کشمیر بچاﺅ تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے ایک بیان میں سوگن کچھ ڈورو شوپیاں اور دیالگام میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں چار معصوم شہریوں کی ہلاکت پر اور تقریباََ 130 شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر معصوم شہریوں کی ہلاکت نہیں روکی گئی تو حالات اتنے ابتر ہوسکتے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابو میں نہیں آسکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور اس واقعہ کی موجودہ ہائی کورٹ جج کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے کیونکہ عوام موجودہ سرکار میں دن بدن عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں اور جہاں معصوم شہریوں کو سرکار تحفظ دینے میں ناکام رہے وہاں ہر صورت میں سرکار کو خاصکر وزیر اعلیٰ کو دستبردار ہونا چاہئے۔ایجیک صدر عبدالقیوم وانی نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے ۔ ایجیک کی ایک ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقیوم وانی نے کہا کہ شوپیاں اور اننت ناگ میں ہوئی شہری ہلاکتوں کو روکا جاسکتا تھا۔عبدالقیوم وانی نے شہری ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں میں ملوث فورسز اہلکاروں کو سزا دی جاسکے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات پیش نہ آئیں۔ میٹنگ میں ایجیک لیڈرز فیاض احمد شبنم، خورشید احمد بٹ، حاجی بشیر احمد بٹ ، شبیر احمد لنگو ، سعید وجاہت درانی کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی نے شہری ہلاکتوں پر زبردست غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔آل پارٹیز سکھ کارڈی نیشن کمیٹی نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مظاہروں سے نمٹنے کے دوران غیر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کریں۔ اے پی سی سی کے چیر مین جگموہن سنگھ رانا نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے دعوﺅں کے باوجود بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوپارہا ہے۔ انہوں نے شہری ہلاکتوں کو افسوناک قرار دیا۔
چمردوری اور جناب صاحب صورہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا
سرینگر//جنوبی کشمیر میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے حق میںچمردوری زینہ کدل میں سوموارکی سہ پہرغائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی ۔جمعیت اہلحدیث کے ایک ترجمان نے بتایاکہ جامع اہلحدیث چمردوری میں غائبانہ نمازجنازہ کی پیشوائی جمعیت کے شعبہ تبلیغ کے سابق سربراہ مولاناغلام نبی شاہ نے انجام دی جبکہ نمازعصرکے وقت غائبانہ نمازجنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعدادشامل ہوئی جنہوں نے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف سخت ناراضگی اورتشویش ظاہرکرتے ہوئے جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے بلندرجات کیلئے اجتماعی دعا کی ۔ ادھر جناب صاحب صورہ میں بھی شوپیاں مہلوکین کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،جس میںکافی تعداد میں لوگوں شرکت کی۔