جوہانسبرگ// رنگ و نسل پرستی کے خلاف جنوبی افریقا میں طویل جدوجہد کرنے والے قابل احترام رہنما اور بیسویں صدی کی ایک قد آور سیاسی شخصیت نیلسن مینڈیلا کی سابقہ اہلیہ 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایس پی کے مطابق ان کے اہل خانہ کے ترجمان وکٹر سلامینی کا کہنا تھا کہ ونی منڈیلا طویل علالت کے بعد جوہانسبرگ کے ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔نیلسن منڈیلا کے ساتھ 38 سال تک زندگی گزارنے والی ونی منڈیلا نے گورے اقلیتوں کے راج کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا تاہم تاریخ کو ان پر تشدد کے الزامات اور تنازعات کے داغ سے بھر دیا گیا۔ان کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'ہم انتہائی افسوس کے ساتھ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ونی منڈیلا جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں نیٹ کیئر ملپارک ہسپتال میں انتقال کرگئی ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ونی منڈیلا رواں سال کے آغاز سے ہسپتالوں کے چکر لگارہی تھیں تاہم وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔