سرینگر//محکمہ جنگلات نے کرالہ گنڈمیں شبانہ کارروائی کے دوران عمارتی لکڑی سے بھر ی ایک گاڑی ضبط کی ۔ ٹھوکرپورہ کرالہ گنڈمیں محکمہ کی ایک ٹیم نے دوران شب ایک کارروائی کے دوران ہزاروںروپے مالیت کی عمارتی لکڑی سے بھرے ایک ٹاٹاموبائل کوضبط کرلیا۔معلوم ہواکہ رینج آفیسررفیع آبادعبدالقیوم ملہ نے ایک ٹیم کے ہمراہ ٹھوکرپورہ میں ٹاٹاموبائل زیرنمبرJK01R-8760کورکنے کااشارہ کیاتوگاڑی میں سوارافرادرات کی تاریکی کافائدہ اُٹھاکرفرارہوگئے ۔اہلکاروںنے جب گاڑی کی تلاشی لی تواس میں لگ بھگ26مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمدکی گئی ۔اس سلسلے میں جنگل اسمگلروں کیخلاف نزدیکی پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا۔