کپوارہ // سرحدی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں منگل کو محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے دورہ کر کے مختلف علاقوں میں پائے گئے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کے دوران دو ڈاکٹروں سمیت 15 ملازمین کو معطل کیا۔ذرائع کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ نے ایک شکایت ملنے پر لنگیٹ ہندوارہ کا دورہ کر کے وہاں پر قائم طبی اداروں کا معائنہ کیا اور ان میں کام کررہے طبی عملہ کو غیر حاضر پایا جن میں 2 ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ نے ۲ ڈاکٹروں سمیت 15 ملازمین کو غیر حاضری کی پاداش میں معطل کیا۔انہوں نے کہا کہ بھی ملازم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔