جموں//کھیل کود اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ حکومت لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مختلف کھیل مقابلے منعقد کرانے کی وعدہ بند ہے تا کہ جنسی برابری کے پیغام کو عام کیا جاسکے۔جنگلات اور ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ کے علاوہ صدر جے اینڈ کے ہاکی فیڈریشن کانتا انڈوترہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔چیمیئن شِپ کا انعقاد ہاکی جے اینڈ کے نے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا تھا جس میںریاست بھر کی16 ٹیموں نے شرکت کی۔انصاری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی وعدہ بند ہے تا کہ جموں وکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔