جموں// ریاستی حکومت نے تمام سرکاری محکموں ، پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس اور آٹو نامس باڈیز کو جے اینڈ کے سیمنٹس سے ہی سیمنٹ کی خریداری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری کے ایک سرکیولر کے مطابق ٹریجری افسران / ڈی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ا س بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی ایجنسی کی رقومات کی ادائیگی سرکاری ہدایات کے خلاف ورزی کے مد نظر نہ کی جائے۔اس سلسلے میں کوئی بھی خلاف ورزی مالی غیر موزونیت تصور کی جائے گی اور ایسی کوشش کے پاداش میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائے جائے گی۔