سرینگر//دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے 6 ممالک کیلئے کشمیر کی صورت حال کو اجاگر کرنے کیلئے سفیر بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ ہمارے 20 نوجوانوں جو جاں بحق کئے جانے نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول کردی ہے اور ہر کوئی فورسز کی وحشیانہ کاروائی کی مذمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان جو کہ مسئلہ کشمیر کا ایک اہم ترین فریق ہے نے کشمیر میں ہورہے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے کچھ ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔پاکستان نے 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نے آج اعلان کیا کہ پاکستان دنیا کی 6 اہم ترین مملکتوں کی طرف خصوصی ایلچی روانہ کرے گا جو وہاں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کریں گے تاکہ ہندوستان پر دباو بنایا جاسکے۔ اندرابی نے اسے ایک۔مستحسن قدم قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ان سے مانگ کی تھی کہ ایک مضبوط سفارتی فرنٹ قائم کیا جائے اور آج کا یہ اقدام اسی جانب پہلا قدم ہے۔یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ یہ ذمہ داری اچھی طرح نبھاتا ہے تو بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی