بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمدہارون ملک نے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں سروس سلیکشن بورڈ امتحانات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی بڈگام،چیف ایجوکیشن آفیسراورزونل ایجوکیشن افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے مختلف اسامیوں،بشمول نائب تحصیلدار کی اسامیوں کے لئے احسن اور خوش اسلوبی سے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے لازمی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔امتحانات کا انعقاد 21اپریل کو ہورہا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے تما م سکولوں کے پرنسپلوں کو امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لئے موافق ماحول کو یقینی بنانے پر زوردیا۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنرنے ایس ایس پی بڈگام کو امتحانی مراکز کے گردونواح میں بہتر سیکورٹی انتظامات کی ہدایت دی۔