بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی ہدایت پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز نے آج تُلیل تحصیل میں محکمہ صحت اورمحکمہ تعلیم کے کئی اداروں کا اچانک معائنہ کیا۔جس دوران انہوںنے 12ملازمین،جن میں 8اساتذہ ،3لیکچرر اورایک ڈاکٹر شامل ہے کو غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے تمام غیر حاضر ملازمین کو معطل کرنے اوراُن کے خلاف دیگر قانونی کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ایس ڈی ایم نے کنٹرولنگ آفیسران کو گریز اور تُلیل کے دورافتادہ اورپہاڑی علاقوں کے تعلیمی ادارو ں میں اساتذہ اورملازمین کی صد فیصد حاضر ی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔