کپوارہ/ /ہندوارہ پولیس نے مبینہ طور اغواکاری کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو گمراہ کرنے والا نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ہندوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو انہیں بر اری پورہ ہندوارہ کے ایک نوجوان ارشد احمد میر ولد عبد الرشید میر کی اہلیہ سے ایک شکایت ملی کہ ان کے شوہر ارشد احمد میر کو اغوا کیا گیا اور ان کے شوہر نے ان کو اغوا کاری کی خبر فون پر بتائی ۔ہندوارہ پولیس نے شکایت ملتے ہی ارشد کو اغوا کارو ں کی چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی اور کئی گھنٹوں کے بعد معاملہ کو حل کیا تاہم پولیس کے مطابق ارشد کے اغوا کاری کے معاملہ نے اس وقت ایک نیا مو ڈ لیا جب پولیس تحقیقات سے پتہ چلا کہ برابری پورہ کے نوجوان ارشد احمد میر نے اپنے گھر والو ں اور پولیس کو گمراہ کر کے اغوا کاری کا ڈرامہ رچا یاتھا ۔پولیس کے مطابق ارشد نے جس روز اسے اغوا کئے جانے کا دعویٰ کیا تھا ، اس روز اپنے دوستو ں کے ساتھ تھا اور اپنی ذاتی گا ڑی JK05G.0416یونسو کے مقام پر کھڑا کر کے ایک سو مو گاڑی میں قلم آ باد گیا جہا ں وہ محمد شفیع میر ساکن پرنگو کے پاس رات کو ٹھہرا اور دوسرے روز واپس آیا ۔پولیس کے مطابق جب پولیس نے تحقیقات شروع کی تو ارشد پولیس کے سوالوں کا جواب نہ دے سکا جس کے بعدانہو ں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اغوا کاری سے متعلق ایک فرضی کہانی بنائی تھی ۔پولیس کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں مذکورہ شخص نے کہاکہ اس نے اپنے سسرال والو ں سے ایک گا ڑی لی تاکہ اس سے جو کچھ نفع ملے گا اس کا وہ اور اس کے سسرال بر ابری کے حق دار ہیں ۔ارشد نے پولیس کے سامنے کہا کہ انہو ں نے جو گاڑی سسرال والو ں سے لی تھی اس پر انہو ں نے منافع نہیں کمایا جس کے نتیجے میں انہیں سسرال والو ں کی طرف سے دبائو بڑھ گیا اوراب پیسے نہ دینے کی غرض سے یہ اغوا کاری کاڈرامہ رچایا تاکہ میرے سسرال والے اپنی گاڑی کو بغیر منافع واپس لے سکے ں۔ہندوارہ پولیس نے پہلے سے معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر104/2018US 364RPCدرج کیا ہے ۔