بارہمولہ // کانلی باغ بارہمولہ میں محکمہ جنگلات نے عمارتی لکڑی کی ایک سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک کار سے عمارتی لکڑی ضبط کرلی۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات کو ایک کار زیر نمبر سے کئی مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسمگلروں کی تلاش شروع کردی جبکہ گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے ۔