سرینگر// عمر عبداللہ نے جموں میں وکلاء برادری کی جانب سے کرائم برانچ کے اہلکاروں کو کٹھوعہ عصمت دری واقعہ میں ملوثین کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کے معاملے میں مزاحمت کرنے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’وکلاء اور اُن کے سیاسی آقائوں پر افسوس ہے،8سالہ معصوم بچی کی عصمت ریزی کی گئی اور بعد میں قتل کیا گیا اور اب نام نہاد وکلاء اس معاملے میں انصاف ہونے نہیں دے رہے ہیں‘‘۔