Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

جے کے بنک کی ’ایڈ آن ورکنگ کیپٹل ۔جی ایس ٹی سکیم ‘ رائج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 10, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//ریاستی وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے  ’‘جے کے بنک کی ایڈ آن ورکنگ کیپٹل ۔جی ایس ٹی سکیم‘‘ ،جسے تجارتی طبقے خصوصاجموں وکشمیر کے صنعتی سیکٹر کیلئے وضع کیا گیا ہے ،کا کنونشن سنٹر ،سٹیٹ گیسٹ ہائوس جموں میںمنعقدہ تقریب کے دوران افتتاح کیا ۔اس دوران وزیرصنعت و تجارت چندر پرکاش گنگا ،پرنسپل سیکریٹری فائنانس نوین چودھری ،بری برہنما انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ذمہ داران ،بیرپو انڈسٹریل ایسوسی ایشن ،سامبا و کٹھوعہ انڈسٹریل ایسوسی ایشن ،جموں وکشمیر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے صدر و ممبران ،ٹریڈ ایسوسی ایشن کے علاوہ جے کے بنک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعے پر بولتے ہوئے وزیر خزانہ نے جے کے بنک کو اس اقدام کے ذریعے ریاست کے کاروبار کو ایک مضبوط امدادی ڈھانچہ فراہم کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ ’’ اس سکیم کے ذریعے یہاں کے بزنس انٹرپرائزز کو استحکام ملے گا جو گڈس اینڈ سروس ٹیکس کے اطلاق کے بعد مشکلات کا سامنا کررہے تھے ،انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے اقدامات کو تجارت کے استحکام اور نمو کو دینے کی اہلیت ہے اور اس سے ریاست کی مجموعی مالیاتی صورتحال کو فائدہ ملے گا‘‘۔جے کے بنک کی دہائیوں پر محیط خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے کے بنک ریاست جموں وکشمیر کے دلوں کی دھڑکن ہے اور ااسکی پیشہ ورانہ خود مختاری سے متصادم نہیں ہوا جاسکتا ہے کیونکہ بنک ریاست جموں وکشمیر میں پیشہ واریت کا مترادف ہے ۔ریاست کے کاروباری شخصیات اور اداروں کے عزم جنہوں نے ہر طرح کسی بھی قسم کے بیرونی ماحول کو اپنایا ،کی سراہنا کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے صنعتکاروں اور مینوفیکچررز کو وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے تفکرات سے آگاہ کیا جو مرکزی حکومت کے پاس جموں وکشمیر میں صنعت کیلئے شمال مشرقی ریاستوں کے طرز پر ایک موزون پیکیج کیلئے زور دے درہی ہے ۔وزیر خزانہ نے جے کے بنک کو اپنے جمع ۔قرضہ تناسب بڑھانے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ قرضوں کی واگزاری میں اضافے سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ جائیں گے ‘‘۔اس موقعے پر وزیر صنعت و تجارت چندر پرکاش گنگا نے بنک کی تجارتی طبقے خصوصا صنعتی سیکٹر جو جی ایس ٹی  نظام سے مختلف قسم کی مشکلات اور جغرافیائی چیلینج کا سامنا کررہے تھے ،کے تئیں امدادی اپروچ کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ بنک کو چاہئے کہ وہ صنعتی سیکٹر میں قرضوں کی فراہمی میں متحرک رول ادا کرے کیونکہ انٹرپروننشپ ہی ریاست کی ترقی اور مالیاتی استحکام کی بنیاد ہے ۔اس سے قبل اپنے کی نوٹ اور استقبالیہ خطبے میں چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے کہاکہ ’’ہماری تجارتی صارفین کی جائز مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے جے کے بنک نے ’ایڈ آن ورکنگ کیپٹل ۔جی ایس ٹی سکیم‘تیار کی جس میں ورکنگ کیپٹل کی حد میں اضافہ کی سہولت رکھی گئی ہے جو کہ سہ ماہی سطح پر دو متواتر جی ایس ٹی ادائیگیوں کے مساوی ہوگی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ جی ایس تی نظام  کے تحت ،کمپنیاں پیشگی ادائیگیوں کی بنا پرلکوڈٹی قلت کا سامنا کررہے ہیں اور اس قلیل مدتی قرضے سے ہمارے بزنس کمیونٹری کا دبائو کم ہوگا تاکہ انہیں مناسب نقدی حجم پر قدرت ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سہولت سے اس قرضہ سہولے میں جامع شرح سود9فیصد کا رکھا گیا ہے اور اس میں دستاویزات کا بھی زیادہ لزوم نہیں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح بنک نے ٹریڈ و سروس سیکٹر کیلئے ایک نئی سکیم رائج کی ہے جو کہ جی ایس ٹی جز کیلئے ورکنگ کیپٹل میں اضافہ کا حامل ہوگا ۔پرویز احمد نے کہاکہ ریاست کا اہم و بنیادی مالیاتی ادارہ ہونے کے ناطے ،بنک ریاست کے مالیاتی حدود اربع میں سسٹم پوزیشن کے بارے میں حساس ہے اواس بات کا وعدہ بند ہے کہ ہمارے بزنس سیکٹر کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا مناسب اور بروقت حل نکالا جائے گا ۔انہوں نے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بارے میں خوش قسمت ہیں کہ جے کے بنک کی سرپرستی حکومت ،بزنس کمیونٹی اور تمام متعلقین کرتیے ہیں۔اس تقریب کا اختتام سوال جواب کی ایک نشست پر ہوا جبکہ شکریہ کی تحریک سنیل گپتا وائس پریذیڈنٹ و زونل ہیڈ جے کے بنک جموں نے پیش کی 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

صنعت، تجارت و مالیات

انکم ٹیکس نوٹس موصول ہونے پر گھبرائیں نہیں محکمہ ایماندار ٹیکس دہندگان کی حمایت کیلئے پُرعزم:چیف کمشنر

July 14, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سیاحت کے فروغ کیلئے ایڈونچر ٹورزم ضروری وزیراعلیٰ کے ہاتھوں محمود شاہ کی کتاب کی رسم رونمائی

July 14, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جموں و کشمیر میں ای کامرس کا فروغ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھایا جائے:چیف سیکریٹری

July 14, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

’ٹریڈ وا چ کوارٹر لی ‘کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز برآمداتی ڈھانچہ مستحکم

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?