بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے پلہالن علاقے میں پانچ روز قبل لاپتہ ہوئے شخص کی لاش پیر کی شام برآمد ہوئی ۔معلوم ہوا کہ 40 سالہ عبدالرشید بٹ ولدکمال بٹ ساکن پلہالن 25 مارچ کو اپنے گھر سے نکلا تھا اوراُس دن سے مذکورشخص کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا ۔جس کے بعد مقامی لوگوں کو سوموار کی شام پلہالن گھاٹ کے نزدیک عبدالرشیدکی لاش پر نظر پڑ ی ۔جس کے فوراً بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکرضروری لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی۔ ا س سلسلے میں پٹن پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔