پلوامہ //ہڑتال کے دوران قصبہ میں جمعرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے 10بجکر30پر پولیس اسٹیشن کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ داغا۔ پولیس نے بتایا کہ گرینیڈ پولیس اسٹیشن کے باہر گر کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ، جس کے نتیجہ میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی محمد اور کانسٹیبل عدنان بشیر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اسٹیشن کے باہر پارک کی گئی گاڑیوںکے شیشے چکنار چور ہوگئے۔ دھماکہ کے فوراََ بعد پولیس اور فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میںلیکرگرینیڈ داغنے افراد کی تلاش شروع کردیا ۔