کپوارہ//وارسن گزریال کرالہ پورہ میں جمعہ کوایک مقامی 22سالہ نوجوان کی لاش بر آ مد کی گئی ۔جمعہ کی علی الصبح وارسن میں لوگو ں نے منظور احمد گنائی ولد عبد الستار کی لاش جنگل کے نزدیک دیکھی اوراس کے متعلق افراد خانہ کو خبر دی ۔منظور کے منہ سے جھاگ نکلی تھی جس سے اس بات کا شبہ ہے کہ منظور نے کوئی زہر یلی شے کھائی ہے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ تاہم منظور کے گھر والو ں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام گئے دیر منطور نے جب کھانا کھایا تو وہ اپنے کمرے میں چلا گیا جہا ں وہ کسی سے فون پر باتیں کررہا تھا اور دوران شب ہی گھر سے چلا گیا۔منظور کے افراد خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظور کو دوران شب فون پر اپنے گھر سے نکالنا ایک گہری سازش ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ منظور نے کوئی زہر یلی شے نہیں کھائی بلکہ انہیں زہر یلی شے پلائی گئی جس کی وجہ سے وہ مرگیا۔منظور کی لاش کا پولیس نے کرالہ پورہ سب ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرا یا اور نعش کو لواحقین کے سپرد کی۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت دفعہ 174RPCکے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی اور کئی افراد کو پوچھ ےاچھ کے لئے حراست میں لے لیا ۔ منظور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ۔