مظفرآباد//کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے واقعہ کو لے کرپاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر نے شدید احتجاج درج کیا ۔ احتجاجی ریلی سے پاسبان حریت کے چیئر مین عزیراحمد غزالی انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئر مین مشتاق السلام ،پیپلز پارٹی رہنماء شوکت جاوید میر، پاسبان کے وائس چیئرمین عثمان علی،البرق مجاہدین کے کمانڈر محمد افضل ایوبی، کمانڈر قاضی محمد خوشحال،جماعت الدعوہ کے رہنما ابو سیاف، اے پی آر سی کے سربراہ لیاقت علی اعوان، مہاجر راہنما محمداسماعیل میرودیگرنے کہا کے جموں میں آصفہ کی آبروریزی اورقتل دنیا بھر کے منصفوں، بھارت کے حکمرانوںکے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، بھارت جموں کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ہر وہ جرم کررہا ہے جو انسانیت کو شرمندہ کرے، حکومت ہند پوری ریاستی طاقت کے ساتھ جموں کشمیر کے عوام پر جنگ مسلط کرچکی ہے، مقررین نے کہا کے جموں کے مسلمانوں کو انتہا پسند ہندو تنظیمیں ہراساں کررہی ہیں تشدد کررہی ہیں اور وادی کشمیر میں جارحیت پسند ہندی فوج نہتے عوام پرجبر ڈھا رہی ہیں شوپیان اور کلگام جیسے واقعات میں کشمیری بچوں اور جوانوں کوقتل کررہی ہیں مقررین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کے امن،انصاف اور حقوق انسانی کی بات کرنے والے یہ ادارے جموں کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے بھارت کو جموں کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھانے کا موقعہ ملا ہے مقررین نے جموں کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر کیخلاف ڈٹے رہنے لازوال قربانیاں پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا کے اگر آصفہ کو انصاف نہیں ملتا۔