چھتیس گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی چھتیس گڑھ کے بستر سنبھاگ کے بہار کی بیجا پور ضلع میں پہنچ کر لوگوں کوخطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے مقامی زبان میں لوگوں کو مبارکباد دی۔ مودی نے کہا کہ بستر سمیت پورے چھتیس گڑھ کو "جے جوہار"۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ملک کاایک غریب کا بیٹا وزیر اعظم ہے تو یہ بھی بابا صاحب امبیڈکر کی دین ہے۔امبیڈکر جینتی پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ باباصاحب چاہتے تو ملک و بیرون ملک میں کہیں بھی تمام سہولیات کے ساتھ اپنی زندگی گذار سکتے ہیں، لیکن انہوںنے ایسا نہیں کیا۔ بابا صاحب نے غریب اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے کام کیا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ گرچہ سورج مشرق سے نکلتاہو، لیکن چھتیس گڑھ میں ترقی کاسورج جنوب سے نکلے گا۔ بستر سے اگے گا۔ انہوں نے کہا کہ بستر بدل رہا ہے، یہاں نئی شناخت اکنامک ہب کے تحت ہونے والی ہے۔یہاں ہوا ئی خدمات شروع کی جا رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ آج میں نے رائے پور۔بستر ریل سروس کاآغاز کیاہے، اس ٹرین کو چلانے کا ذمہ آج پوری طرح بیٹی اورخواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ ملک کے لئے ایک تاریخی حقیقت ہے کہ چھتیس گڑھ کی بیٹیاں قبائلی علاقوں جنگل میں ٹرینیں چلاتی ہیں۔ بستر کے بھانوپرتاپ پور تک ٹرین پہنچ گئی ہے،جلد ہی آگے تک کاکام بھی مکمل ہو جائے گا۔نریندر مودی نے کہاکہ چھتیس گڑھ کی سرزمین نے کئی بہادر دیئے ہیں۔یہاں کی بیٹیاں عالمی سطح پر پہچان بنارہی ہیں، میرا ان کو سلام۔ مودی نے کہاکہ 14اپریل یعنی آج کا دن ملک کے لئے بڑا فخر کرنے والا دن ہے۔ آج باباصاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے سیکورٹی عملے کے جوانوں کی بھی تعریف کی۔ مودی نے کہاکہ یہاں بستر کی ترقی کیلئے جوان لگے ہیں۔ اس دوران کی شہادت بھی ہورہی ہے۔اس کے علاوہ سڑک اسکیموں، بستر میں ترقی کی نئی اسکیموں کا بھی افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے کہاکہ ہیلتھ ویلنیس سینٹر فیملی ڈاکٹر کی طرح کام کرے گا۔ اس سینٹر سے ملک کے غریبوں کو بھی وقت رہتے علاج مل سکے گا۔ ایک پچھڑے علاقے کا تیزی سے ترقی کرنا۔ یہاں کے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لئے ہرممکن طریقے سے مین اسٹریم سے جوڑنا ہے۔ مسٹر مودی نے کہاکہ بستر میں ایک سال کے اندر اسٹیل پلانٹ شروع ہوجائے گا، اس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیںگے۔مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہاکہ" آیوشمان یوجنا"سے ملک کے غریب طبقے کو کافی مددملے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ہم پورے ہندوستان کو صحتمند ہندوستان کی شکل میں دیکھنے کے ہدف کیلئے کام کررہے ہیں۔جے پی نڈا کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹررمن سنگھ نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہا کہ "آیوشمان بھارت یوجنا" ملک میں انقلاب لائے گی۔ اس اسکیم کاآغاز چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع سے ہورہا ہے، یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کا وزیراعظم آدیواسی اکثریتی علاقہ بیجا پور کے بچوں کے ساتھ 45منٹ وقت گزارتا ہے، یہ ہمارے لئے سب سے بڑی سوغات ہے۔