کپوارہ// ہندوارہ اور پلوامہ میں ٹریفک حادثوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور ایک ہی کنبے کے 3افراد زخمی ہوئے ۔ وتر گام رفیع آباد سے تعلق رکھنے والاشہری محمد رمضان میر ولد عبد العزیز میر اپنی ذاتی گاڑی JK05B…4528ہندوارہ سے سوپور جارہے تھا کہ اس دوران ہندوارہ ڈگری کالج کے نزدیک اس کی گاڑی میں کچھ نقص پیدا ہوا جس کے بعد محمد رمضان میر گاڑی کو ٹھیک کرنے کے لئے گاڑی سے نیچے اترااور جو ں ہی وہ دو بارہ گاڑی چالو کی تو اس دوران گاڑی خود اپنی جگہ سے آگے کی جانب بڑھ گئی اور اس نے محمد رمضان کو اپنے ساتھ گھسیٹ دیا جس کے دوران وہ گاڑی کے نیچے آگئے اور مو قع پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔ادھر قصبہ پلوامہ میں سنیچر کی صبح سرکل روڑ پر گرلز کالج پلوامہ کے نذدیک ایک ٹرک زیر نمبر JKO1W 0565اور الٹو کار زیر نمبر JK21-5577کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد جن میںغلام نبی لون ولد غلام قادر لون جہانگیر احمد لون ولدنبی لون اورمنظور احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنان ٹنگہاڑ پلوامہ بری طرح زخمی ہوئے ۔