کپوارہ//لولاب کے کلاروس علاقہ میں ہفتہ کو نیشنل کا نفرنس کے کارکنو ں نے کٹھوعہ واقعہ اور شوپیاں اور کولگام میں شہری ہلاکتو ں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ کٹھوعہ میں معصوم بچی کی عصمت ریزی اور قتل میں ملو ث ملزمو ں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ علاقہ میں نیشنل کا نفرنس نے ایک پارٹی کنونش منعقد کیا جسمیں ضلع صدر اور ممبر اسمبلی قانون ساز قیصر جمشید لون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھوعہ میں آصفہ کی عصمت ریزی اور قتل کیس نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور اس کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میںملو ث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ لون نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ آصفہ قتل کیس کے معاملہ پر بی جے پی کے دو وزیرو ں کی جانب سے کٹھوعہ میں لوگو ں کو بڑھکایا گیا لیکن اگر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس وقت ان کے خلاف کاروائی کی ہوگی تو معاملہ آج اتنا طول نہیں پکڑتا ہے ۔کنونشن کے آخر پر کارکنو ں نے ایک پر امن جلوس نکالا اور شوپیاں اور کولگام میں شہر ی ہلاکتو ں اور کٹھوعہ واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کیس میں ملو ث مجرمو ں کو
قانون کے شکنجے میں لاکر کڑی سے کڑی سزا ملنی چایئے ۔