سرینگر: دو ہفتے تک سکیمز صورہ میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے والا کنگن کا 21 سالہ عامر حمید زندگی کی جنگ ہار گیا۔ عامر 3اپریل کو شدید زخمی ہوا تھا اور تب سے آج تک ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ عام کے ساتھ دوسرا زخمی ہونے والا گوہر نذیر اُسی روز جان بحق ہوگیا تھا۔