بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے شمالی قصبہ پٹن میں اتوار کو پٹن کرکٹ پریمئرلیگ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا جسے ضلع بھر سے سینکڑوں لوگ محظوظ ہوئے۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں اس طرز کا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے جس میں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل طرز پر خریدا گیا ہے ۔اس موقعہ پر ضلع کے کئی افسران جن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خورشید احمد،سینئر کرکٹر و منیجر جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن عابد پٹھان ،ایکزیکیٹو آفیسر میونسپل کمیٹی پٹن غلام رسول شاہ ،چیرمین یوتھ ڈیولپمنٹ کمیٹی شبیر احمد پرہ اور کئی سینئر صحافیوں کے علاوہ معزز شہریوں نے شرکت کی ۔اس دوران افتتاحی میچ پٹن ویرئرس نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا ۔میڈیا ٹایئگرس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور مقررہ 20 اوور میں 105 رن سکور کئے۔پٹن ویرئرس نے بہ آسانی ہدف کو صرف 14 اوسر میں مکمل کرکے فتح حاصل کی۔