پٹنہ// بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام دین بچاو دیش بچاو کانفرنس ہورہی ہے۔ اس کانفرنس میں بہار کے تقریبا سبھی اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ گاندھی میدان میں سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔مرد اور خواتین کو الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیاگیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ کھانے پینے کی سہولت بھی ہے۔ ریاست کی راجدھانی میں ٹریفک کے بھی معقول بندوبست کئے گئے ہیں۔مولانا ولی رحمانی کے مطابق ٹریفک نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پٹنہ کی سڑکوں پر ٹرک کی آمدوروفت پر روک لگادی گئی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے گاندھی میدان آنے والوں کی راہیں بھی متعین کردی گئی ہیں تاکہ شرکا کو سفر میں زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہے کہ امارت کی جانب سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ریاست گیر سطح پر مہم چلاء گئی تھی۔ گاندھی میدان میں مرد اور خواتین کو الگ الگ بیٹھنے کا انتظام ہے۔ امارت کے مطابق مسلمانوں کا اس طرح کا پروگرام پٹنہ میں پہلی بار منعقد ہورہا ہے۔