سوپور// آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ نے اتوار کو شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سڑکوں کا معائنہ کیا جن پر قبضہ کیا گیا ہے۔بسنت رتھ کے دورے پر مقامی لوگوں نے سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس میں بسنت رتھ پہلے افسر ہیں جنہوں نے سوپور میں ٹریفک نظام کو بدلنے کیلئے وہاں کا دورہ کیا ۔ آئی جی پی نے سوپور میں دکانداروں کو سڑکوں پر قصبہ ہٹانے اور ٹرانسپوٹروں کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کرنے کی گذارش کی ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک اور سوپور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اُن کے ساتھ موجود تھے ۔