سرینگر//ہندوارہ کے بدرکل علاقے میں ایک رہائشی مکان کی نچلی منزل سے چشمہ پھوٹ پڑنے کے بعد اس مکان میں رہائش پذیر کنبے کو خطرہ لاحق ہواہے ۔کے این ایس کے مطابق بدر کل ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے محمد حیات وانی ولد محمد سبحان وانی کی روداد ہے کہ ان کے رہائشی مکان سے گزشتہ کئی دنوں سے حالیہ بارشوں کے بعد پانی نکلنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مکان قابل رہائش نہیں رہا ہے۔متاثرہ کنبے کے افرادنے بتایاکہ کئی دنوں سے وہ مکان کی زمینی منزل میں جمع ہونے والے پانی نکالتے آرہے ہیں مگررات بھرجمع ہونے والے پانی میں اضافہ ہورہا ہے حس کی وجہ سے مکان کی پہلی
منزل خستہ ہوگئی اورپورے کنبے کی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ متاثرہ کنبے کیلئے متبادل جگہ رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کوئی حادثہ رونمانہ ہو۔