شوپیان // قصبہ سے چند کلو میٹر دور کلورہ پنجورہ میں نا معلوم اسلحہ برداروں نے مول ڈانگر پورہ ترنج کے ایک نوجوان لیاقت احمد میر ولد بشیر احمد میر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر پہلے شوپیان ڈسٹرکٹ اسپتال اور بعد میں برزلہ اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اسکی ٹانگ میں گولیاں مار دیں گئیں ہیں۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے اغوا کیا گیا تھا یا پکٹر کر گولی ماردی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔