بارہمولہ//واگورہ بارہمولہ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پتوکھاہ شاہرہ سے علاقے کی طرف جانے والی واحد سڑک اس قدر خستہ ہو گئی ہے کہ ٹرانسپوٹروں کو اس سڑک پر گاڑیاں چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت ناگفتہ بن گئی ہے ۔ اس سڑک کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ شائد کبھی اس کی مرمت نہیںکی گئی ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کے مطابق اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن گئے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ اور سرکار پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ بار بار کی یقین دہا ینوں کے باوجود بھی اس سڑک کی مرمت کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔