گاندربل// دریا جہلم پر شلوت سوناواری اور شیخ زو کے درمیان 2012 سے ایک پل پر تعمیری کام شروع کیا گیا تاہم چھ سال گزرے کے بعد بھی یہ پل تشنہ تکمیل ہے جس کی وجہ سے دونوں کناروں پر واقع درجنوں دیہات میںرہائش پذیر آبادی مشکلات سے دوچار ہے۔مقامی آبادی کے مطابق جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹریکشن کارپوریشن نے سابقہ حکومت کے دوران شلوت سوناواری اور شیخ زو کے درمیان اس پل پر کام شروع کیا گیا کیونکہ اس کا فائدہ کئی دیہات کو ہورہا ہے جن میں شلوت،ڈانگر پورہ،ونگی پورہ،شادی پورہ،شیخ زو،گزہ ہامہ،بٹہ وینہ،واکورہ وغیرہ شامل ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پل پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجودپل تشنہ تکمیل ہے جس سے ان دیہات میں ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جے کے پی سی سی حکام نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث پل ابھی زیر تعمیر ہی ہے۔