کلکتہ// جموں و کشمیر میں 8سالہ بچی کی آبرو ریزی اور اترپردیش کے اناؤ میں بی جے پی لیڈرکے ذریعہ غریب خاتون کی عصمت دری کے واقعے کے خلاف آج ترنمول کانگریس کی خواتین سیل نے ریلی نکال کر الزام عاید کیا کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی بیٹی ہٹاؤ کی مہم پر کام کررہی ہے ۔ریاستی وزیر صحت چندریما بھٹا چاریہ نے کہا کہ امبیڈکر جینتی کے موقع پر ہم لوگوں نے آئین کی حفاظت کا عز م کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین پر حملہ کیا جارہا ہے اور کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔جموں میں ایک معصوم بچی کی عصمت دری اور اس کا قتل کردیا گیا اور اس جرم کی بی جے پی سرپرستی کررہی ہے ۔ہم اس کے خلاف آواز اٹھانا چاہتے ہیں اور عوام کے درمیان بی جے پی کے چہرے کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں ۔یہ ریلی بی آر امبیڈکر مجسمہ سے شروع ہوا اور گاندھی مجسمہ پر ختم ہوا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چندریما بھٹا چاریہ نے کہا کہ عصمت دری جیسے جرم کی بی جے پی سرپرستی کررہی ہے ۔ہم لوگ ممتا بنرجی کی قیادت میں بی جے پی کے غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ۔بی جے پی بیٹی بچاؤ کے بجائے بیٹی ہٹاؤ پر کام کررہی ہے ۔ریاستی وزیر چندریما بھٹا چاریہ ترنمول کانگریس کی خواتین سیل کی صدر بھی ہیں ۔یو این آئی