گھانا// افریقی ملک گھانا میں محکمہ ماحولیات نے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی اور اذان کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے کی تجویز دے دی جسے مقامی مسلمانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق گھانا کے حکام کا کہنا ہے کہ مساجد شور کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، مسلمان اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی جگہ واٹس ایپ میسجز استعمال کرکے لوگوں کو نماز کے لیے بلائیں۔گھانا حکام کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف اس متعصبانہ تجویز پر مقامی علما نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز تو کم کی جاسکتی ہے لیکن ٹیکسٹ مسیجز کی تجویز ناقابل قبول ہے۔مقامی مسلمانوں کا مؤقف ہے کہ وہ صبح سویرے اذان دے کر کوئی برائی نہیں کرتے، چرچ کے لاؤڈ اسپیکر مساجد سے بھی بڑے ہیں، مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی تعصب کا شاخسانہ ہے اور یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔