سرینگر// قومی محاذِ آزادی کے سینئر رُکن اعظم انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجی سربراہ کا جو بیان شائع ہوا ہے اُس میں اُنہوں نے فرمایا ہے کہ کشمیر کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، اس لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہی دانشمندی ہے۔ یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف اپنے دورِ اقتدار میں کہتے رہے۔ جنرل مشرف اصرار کرتے رہے کہ آؤ ہم جنگ بندی لائن کے آرپار کے کشمیر سے بھارت اور پاکستان کی فوجوں کو واپس بلائیں، متحدہ وادی کشمیر کو ایک غیر فوجی علاقہ قرار دیتے ہوئے کشمیر کے باسیوں کو اپنے مستقبل کا خود تعیّن کرنے کا موقع دیں۔