ترال// محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی جہاں ریاست میں’آگ سے بچائو ‘ ہفتہ منارہا ہے وہیں ترال کی آبادی میں محکمہ کے تئیں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنوبی قصبہ ترال میں صرف ایک فائر اینڈ ایمر جنسی اسٹیشن قائم ہے جس کے نتیجے میں قصبہ کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو آگ بجھانے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ میں جب کبھی آگ کی واردات رونما ہوتی ہے تو اکثر اوقات بھاری پیمانے پر نقصان ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیاکہ ترال کے تحصیل آری پل سمیت قصبے کے دوردراز علاقوںمیں کم سے کم ایک ایک فائر اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ آتشزدگی وارداتوں کے دوران زیادہ سے زیادہ املاک کی حفاظت ممکن ہوسکے ۔