سرینگر //سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کارگزار صدر عمر عبداللہ امریکہ کی معروف یونیورسٹی میں کشمیر پر منعقدہ ایک سیمینار پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ امریکہ روانہ ہوگئے ہیں اور وہ وہاں کشمیر پر منعقدہ سیمینار میں خطاب کریں گے۔ سماجی رابطہ کی سائٹ ٹویٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی پرجوش ہوں کہ میں امریکہ کی معروف یونیورسٹی University of Washington Barkeleyمیں کشمیر پر منعقدہ ہورہے سیمینار میں خطاب کروں گا۔ انہوں نے لکھا کہ اس دوران مجھے بہت کچھ سننے اور دیکھنے کو ملے گا ۔