سرینگر// پی ڈی پی نائب صدر سرتاج مدنی نے کہا ہے کہ پی دی پی اور بھاجپا میں کوئی سیاسی اتھل پتھل نہیں ہے۔سرتاج مدنی نے اس بات کی وضاحت کی کہ مخلوط سرکار میں شمال دونوں سیاسی جماعتوں میں کوئی بھی اتھل پتھل یا افراتفری کا ماحول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایجنڈا آف الائنس کو صحیح سمت میں آگے لئے جائیں گی۔رسانہ کھٹوعہ عصمت ریزی و قتل کیس کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ادا کئے گئے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے مدنی نے کہا کہ سرکار میں شراکت دار نے وزیر اعلیٰ کو مایوس نہیں کیا۔انہوں نے ہند ،پاک فوجی سربرہان کے طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کی وکالت کرنے سے متعلق بیان کی سراہنا کی۔سرتاج مدنی نے کہا’’ پی ڈی پی کا بنیادی نظریہ،مسائل کے تصفیہ کی پیش رفت کیلئے مذاکراتی عمل واحد راستہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پٹری سے نیچے نہیں اترے گے،اور ہم اپنے نظریہ کی ترویج کرتے رہیں گے۔ جنوبی کشمیر کے دیوسر علاقے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر نے کہا کہ ہند،پاک فوجی سربرہان کے حالیہ بیانات نے انہیں حیران نہیں کیا۔مدنی نے کہا’’ ان بیانات نے مسائل سے متعلق ہماری پوزیشن کی تصدیق کی ہے،جس سے دونوں منلک جوجھ رہے ہیں‘‘۔انہوں نے دونوں ملکوں کو مشورہ دیا کہ مسائل کو حل کرنے کیلئے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرنے مذاکراتی عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بندوق سے کوئی بھی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا،اور یہ اب واضح ہے۔