ڈی سی شوپیان نے کیپیکس بجٹ2017-18کاجائزہ لیا
شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان غضنفر علی نے افسران کی ایک میٹنگ میں کیپکس بجٹ2017-18کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے عوامی دربار کے دوران ہدایات اورعمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے آفیسران اور انجینئروں کے علاوہ دیگر ضلع اورسیکٹورل آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے مختلف مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔انہوںنے تمام کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کویقینی بنانے کے لئے کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی طر ف سے پلوامہ اور شوپیان کے اپنے دورے کے دوران دی گئیںہدایات کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کیپکس بجٹ کے تحت 20178-18کے دوران منظورشدہ رقومات5993.20کے مقابلے میں 97.40فیصد خرچ کئے گئے ہیں۔میٹنگ کے دوران حصولیابیوںکو بھی اجاگر کیا گیا۔
سوچھ بھارت ابھیان:بانڈی پورہ میں تقریب، کولگام میںریلی
سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد ثنائی نے آج ضلع کے ایک دور افتادہ اورپہاری علاقے اپر کدارا میں300مستفیدین میں انفرادی طور بیت الخلاﺅں کی تعمیر کے لئے 36لاکھ روپے کے اتھارٹی لیٹر تقسیم کئے۔اس سلسلے میں محکمہ دیہی ترقی نے سوچھ بھارت دیوس کے ایک حصے کے طور پر تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے سوچھ بھارت ابھیان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں پر صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ دینے پر زوردیا۔انہوںنے اے سی ڈی کو باقی ماندہ کنبوں کو مالی معاونت فراہم کرنے پر زوردیا۔تاکہ کُدارا علاقے کو مئی کے آخر تک رفع حاجت کی بدعت سے پاک قراردیا جاسکے۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر نے اپنے دفتر سے سوچھ مہم کا آغاز کیا ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنرریونیو کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام سجاد حسین گنائی نے آج ڈی سی آفس کے احاطہ میں سوچھتا ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی،اے سی ڈی،ڈی پی او اورسی ای او کے علاوہ ضلع کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔18اپریل کو سوراج گرام ابھیان کے تحت پورے دن صفائی ستھرائی کی مہم چلائی جارہی ہے۔اس مہم کے تحت دیہات اورسکولوں کے علاوہ عوامی مقامات پر سوچھتا مہم میں عام لوگوں،طلبا¿ اورملازمین کوشامل کیاجارہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کولگام نے 16دیہات کو رفع حاجت سے پاک قراردیاہے۔
بانڈی پورہ میں 21اپریل کو بورڈ میٹنگ
بانڈی پورہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ میٹنگ بانڈی پورہ 21اپریل11بجے کانفرنس ہال منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقد ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہاں،ڈسٹرکٹ وسیکٹورل آفیسران کو مطلع کیاجاتا ہے کہ وہ مقرر وقت پر میٹنگ میں حاضر ہوجائیں۔
جاوید مصطفی میر سے کئی وفود کی ملاقات
جموں// ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد ، باز آباد کاری اور تعمیر نو و پھولبانی کے وزیر جاوید مصطفی میر سے کئی وفود ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ان وفود میں یوتھ آل انڈیا کشمیر سماج اور آل کشمیری مسلم مائیگرنٹس کمیٹی شامل تھے ۔وفود نے وزیر سے گزارش کی کہ وزیر اعظم روزگار پیکیج کے تحت کشمیری پنڈتوں کے لئے مخصوص اسامیوں کو پُر کرنے میں مداخلت کریں۔وفود نے وزیر کو اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی۔انہوں نے مائیگرنٹوں کے لئے طبی و تعلیمی سہولیات فراہم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیر موصوف نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ کارکن کی گرفتاری پر برہم
سرینگر//مسلم لےگ نے محمد حےات بٹ ساکن صورہ کوعدالت مےں پےشی کے دوران پولےس کی طرف سے گرفتار کر کے کسی نامعلوم جگہ منتقل کرنے پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدےد مذمت کی ۔ لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے کہا کہ حکومت اےک طرف نوجوانوں کو تعمےر و ترقی، روزگار اور امن کے سہانے سپنے دکھا رہی ہے وہیں دوسری طرف پولےس کی مدد سے انہی نوجوانوں کو بے بنےاد اور فرضی کےسوں مےں پھنسا کر خود اپنے ہاتھوں سے خرمنِ امن مےں آگ لگانے کے درپے ہےں۔
غلام محمد خرقہ کو تحریک کشمیر کا خراج
سرینگر//تحریک کشمیر کے صدر محمد موسیٰ نے چرار شریف میں معروف عالم دین،سماجی کارکن اور جماعت اسلامی کے رکن رکین مرحوم غلام محمد خرقہ کے حوالے سے ایک تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موصوف حقیقی معنوں میں خرقہ پوش تھے اور اللہ کی راہ کے راہی اسی لئے اپنے پرائے اسکی عزت کرتے تھے اور ان کے جانے کے بعد رنجیدہ! ۔انہوںنے اننت ناگ میں طلبا اور طالبات پر پولیس کی زیادتیوں کی مذمت کی اور اسکو غیر جمہوری و غیر اخلاقی قرار دیا۔
ہاشم قرےشی کا اظہار تعزیت
سرینگر// ڈےمو کرےٹک لبرےشن پارٹی کا اےک تعزےتی اجلاس زےر صدارت پارٹی کے چےرمےن ہاشم قرےشی منعقد ہوا جسمےں پارٹی کے سےنےر لےڈر بشےر احمد لون کے خالہ زاد بھائی غلام حسن ملا کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کےا گےا اور مرحوم کے لواحقےن بالخصوص بشےر احمد لون کے ساتھ دلی ہمدردی اور ےکجہتی کا اظہار کےا۔ تعزےتی اجلاس مےں مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور مرحوم کے سماجی کا موں اور عوامی خدمات کو سراہا گےا۔ پارٹی کا اےک وفد محمد اقبال قرےشی کے ہمراہ مرحوم کے گھر بڈ گام گےا جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقےن کے ساتھ اظہار تعزےت کےا۔
سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ
عوامی تقسیم کاری نظام میں بہتری لانے کی تجویز
جموں// قانون ساز کونسل ممبر قیصر جمشید لون کی صدارت میں قانون ساز کونسل کی ڈیپارٹمنٹ ریلیٹیڈ سٹینڈنگ کمیٹی ۔ Iکی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امو ر صارفین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ارکان قانون سازیہ غلام نبی مونگا ، محمد خورشید عالم ، گردھاری لال رینہ ، نریش کمار گپتا ، شوکت حسین گنائی اور ڈاکٹر شہناز گنائی نے میٹنگ میں حصہ لیا اور ریاست میں عوامی تقسیم کاری نظام میں بہتری لانے کے سلسلے میں اپنے قیمتی آرا¿ میٹنگ میں پیش کئے۔دیگر لوگوں کے علاوہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک جموں ،ڈائریکٹر خوراک کشمیر ، کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ، سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون ساز کونسل و دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
مستقلی میں تاخیر پر کپوارہ کے خاکروب برہم
سرےنگر//کپوارہ میں محکمہ کواپرےٹےو میں خاکروبوں کی مستقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاکروبوں نے رجسٹرار کواپرےٹےو سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔کپوارہ کے کواپرےٹےو محکمہ میں500روپے ماہانہ مشاہرے پرکام کررہے خاکروبوں نے کہا کہ وہ گزشتہ10برسوں سے تنخواہوں میں اضافے اور مستقلی کا انتظار کر رہے ہیں،تاہم انہیں صرف وعدوں میں مشغول رکھا جا رہا ہے ۔ احتجاجی خاکروبوں کا کہنا ہے کہ مستقلی کےلئے درکار اور لازمی دستاویزات پیش کرنے کے باوجود بھی ابھی تک نہ ہی انکے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی مستقلی کے حوالے سے کوئی کارگرا قدام نہیں کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل اکاو¿نٹس عہدے سے سبکدوش
محکمہ کی طرف سے الوداعیہ کا اہتمام
سرینگر// ٹریجریز اینڈ اکاﺅنٹس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ڈاکٹر محمد اسحاق وانی کے اعزاز میں بدھ کو ایک الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلے میں ہفت چنار سرینگر میں واقع محکمہ کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب پر ڈائریکٹر ٹریجریز اینڈ اکاﺅنٹس فیاض احمدلون خاص مہمان کی حیثیت سے موجود تھے۔تقریب میں محکمہ دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فیاض احمد لون نے ڈاکٹر اسحاق وانی کی محکمے کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے محکمہ کو فعال ومتحرک کو فعال ومتحرک بنانے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسحاق وانی کی قائدانہ صلاحیتوں کو کافی دیر تک یادرکھاجائے گا۔اس موقعہ پر محکمہ کے ملازمین یونین کے صدر قیصر مجیب اندرابی نے ملازمین کی فلاح بہبود کے لئے ڈاکٹر محمد اسحاق وانی کی دلچسپی کے لئے ان کا شکریہ اد اکیا۔ڈاکٹر محمد اسحاق وانی نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے انہیںہر طرح کا تعاﺅن دینے کے لئے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔
کپوارہ میں گرام سوراج ابھیان ریلی کا اہتمام
کپوارہ// کپوارہ میں محکمہ دیہی ترقی کی اہتمام سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مستفیدین کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں اور پروگراموں کی صدفیصد عمل آوری کو یقینی بنانا ہے۔اے ڈی سی کپوارہ نے مختلف ضلع افسران کی موجودگی میں ریلی کوجھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔پروگرام14مئی تک جاری رہے گا تاکہ غریب کنبوں کو مرکزی معاونت والی سکیموں،صفائی ستھرائی کے پروگراموں اورروزگار کی سکیموں سے مستفید کیاجاسکے۔
ایس ایس بی امتحانات،اننت ناگ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اننت ناگ// اننت ناگ میں29اپریل کو لئے جارہے ایس ایس بی امتحانات کے احسن انعقاد کے لئے ترقیاتی کمشنر محمد یونس ملک کی صدارت میں آج ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں ایک میٹنگ منعقدہوئی۔میٹنگ کے دوران امتحانات کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ ضلع میں مختلف ایس ایس بی امتحانات،بشمول نائب تحصیلدار امتحانات میں 8000کے قریب امیدوار شامل ہورہے ہیں جن کے لئے 29امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ادارے کے سربراہ اورضلع انتظامیہ کے مجسٹریٹ کو امتحانی عمل کی مشترکہ نگرانی کے لئے مشاہد مقرر کیا گیا ہے جب کہ امتحانی مراکز اوراس کے گردونواح میں دفعہ144کے نفاذ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
۔2بچیوں کے باپ کی خود کشی
بی ہامہ گاندربل میں کہرام
ارشاد احمد
گاندربل////بی ہامہ گاندربل میں 2 بچیوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ریاض احمد میر ولد سیف الدین ساکنہ بی ہامہ گاندربل نے گھریلوتناو برداشت نہ کرتے ہوئے کمرے میں داخل ہوکر گلہ میں پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 63/2018 درج کیا اور قانونی لوازمات کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔جب اسکی لاش گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔
ذوالفقار علی کا ایف سی ایس اینڈ سی اے کمپلیکس کا معائینہ
جموں// خوراک ، شہری رسدات وامور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل وکرم چوک میں وئیر ہاوس کا دورہ کر کے وہاں امور صارفین محکمے کی عمارت کے کام کا معائینہ کیا ۔ یہ پروجیکٹ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے عملایا جا رہا ہے ۔ وزیر کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں آر اے انقلابی کے علاوہ دیگر افسران بھی تھے ۔ اس موقعہ پر وزیر کو بتایا گیا کہ اے بلاک کا کام جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ بی بلاک پر بھی کام شدو مد سے جاری ہے ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی کام میں اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ وئیر ہاوس کا دورہ کرنے کے دوران وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کی تجدید کاری کے حوالے سے ڈی پی آر تیار کریں ۔