سرینگر//ریاستی کابینہ میں شامل بی جے پی کے سبھی11وزراء کی طرف سے استعفے پیش کئے جانے اور ان میں سے 2وزراء کے استعفے گورنر این این ووہرا اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے منظور کئے جانے کے بعدکابینہ میں 22اپریل کے بعدکسی بھی وقت پھیربدل ممکن ہے۔تاہم 22اپریل کورام مادھو کے دورۂ جموں پر پارٹی لیجسلیٹرمیٹنگ میں نئے ناموں کوحتمی شکل دی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی وزارتی کونسل میں 22اپریل کے بعد کسی بھی وقت وسیع پیمانے پر ردوبدل کیا جاسکتا ہے اور خاص بی جے پی کی طرف سے کئی نئے چہروں کو موقعہ اور کئی پرانے چہروں کو آرام دیا جاسکتاہے۔