Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ایس حمید صبرواستقامت کی روشن مثال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 20, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//نیشنل فرنٹ، محازآزادی اور پیپلزپولٹیکل فرنٹ نے سرکردہ مزاحمتی رہنما ایس حمید کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اعلیٰ پایہ کے دانشور اور سیاستدان تھے۔ نیشنل فرنٹ نے خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹ کے محبوس چیئر مین نعیم احمدخان ہمیشہ اپنے دوست ایس حمید کو اشک بار آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے کہتے تھے کہ موصوف ایک اعلیٰ پایہ کے سیاسی مدبر ، دانشور اور آزادی کی علامت تھے ۔نیشنل فرنٹ بیان میں کہا گیا ہے کہ نعیم خان اکثر ایس حمید کے بارے میں کہتے تھے کہ انہیں اسلئے مارا گیا تاکہ تحریک آزادی کو فکری طور نقصان سے دوچار کیا جائے لیکن کشمیریوں کو سیاسی طور یتیم بنانے کی جو ناپاک کوشش کی گئی تھی وہ ناکام ہوگئی کیونکہ ایس حمید کے ہزاروں شیدائی جد و جہد آزادی کو نہ صرف آگے لے جانے کا عہد کرچکے ہیں بلکہ اس راہ پر کسی خوف کے بغیر محو سفر ہیں۔ محازآزادی نے خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس حمید کی تمناؤں اور آرزؤں کو پایہ تکمیل تک تب ہی پہنچایا جا سکتا ہے جب کشمیریوں کے اندر ایک ہونے کے جذبات واحساسات میں مزید اضافہ ہو۔ بیان کے مطابق پارٹی کا ایک وفد جس کی قیادت بزرگ رہنماحاجی صوفی عبدالرحمان صاحب کررہے تھے، نے مرحوم کی برسی پر منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔وفدمیں تنظیم کے صدر سید الطاف اندرابی،جہانگیرسلیم،فاروق احمداورشفیع لالہ بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر الطاف اندرابی نے کہاکہ ایس حمید جیسے افراداپنی مثال آپ ہوتے ہیں جو علم وادب اور فکر وتدبرکا گہوارہ ہوتے ہیں اوراپنی جانوں کا نذرانہ دلیری اوربہادری سے پیش کرتے ہیں تاکہ قوم وملت کے حوصلے بلند رہیں۔ اندرابی نے کہا کہ ایس حمید ہمیشہ صبر و استقامت کی وراثت پر قائم ودائم رہے اور تحریک آزادی کے دیگر رہنماؤں خصوصاً محاذ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی کے ساتھ قلبی تعلق قائم کرتے ہوئے تحریک کی نوک پلک سنوارنے میں بھر پور کردار ادا کرتے رہے۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ برصغیر کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل نکالنے میں تاخیر نہ کی جائے۔ محاذآزادی کے ایک اور دھڑے کے صدر محمد اقبال میراور نائب صدر قطب عالم نے خراج عقیدت اد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پوری زندگی تحریک آزادی کی آبیاری میں گزری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس حمید نے ہمیشہ پُرخلوص ،دیانتداری اور سیاسی بصیرت کے ساتھ تحریک کشمیر میں اپنا رول بخوبی نبھایا جوہر ایک کے لئے مشعل راہ ہے ۔ پیپلزپولٹیکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی اورچیئرمین محمد مصدق عادل نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے موصوف کو رواں تحریکِ آزادی کشمیر کی عمارت کا ایک ستون قرار دیا ہے۔دونوں لیڈران نے کہا کہ موصوف نہ صرف ایک بیباک، صاف گو اور بہادر  انسان تھے بلکہ ایک پیدائشی حریت پسندبھی تھے جس نے اپنی زندگی کا ہرپل اپنی قوم کی آزادی کیلئے وقف کیا تھا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرینگر کے شیوپورہ میں نہانے کے دوران نوجوان لڑکا غرقآب
تازہ ترین
جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?