سرینگر//صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے سول سیکریٹریٹ سرینگر کا دورہ کرکے وہاں آنے والے دربار مو کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا۔صوبائی کمشنر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر،آئی جی پی کشمیر اور مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ آفیسران بھی تھے۔انہوںنے سیکریٹریٹ عمارت کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے وہاںتجدید وآرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے سرکاری کوارٹروں میں ملازمین کے لئے رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے کام کا بھی جائز ہ لیا۔انہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام تعمیری اور تجدید ی کام وقت پر مکمل کریں۔انہوںنے کہا کہ ملازمین کے لئے پینے کا پانی،راشن،بجلی اوردیگر سہولیات بہم کرائی جانی چاہیے۔