ڈورو//دامجن قاضی گنڈ میں درخت گرنے کے سبب شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ہے۔تیز آندھی چلنے سے پیڑ گرنے کے سبب محمد اکبر میر شدید زخمی ہوا اور اسے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔مہلوک اپنے پیچھے تین کمسن بچوں، اہلیہ و بوڑھی والدہ کو چھوڑ گیا ہے۔