سری نگر//پولیس نے شو پیاں کے مضا فاتی علا قے پشپورہ سے ایک زنگ آلودہ ہتھ گو لہ بر آ مد کیا ہے جس کے بعد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکوارڑ کو بلا کر اسے ناکارہ بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شو پیان میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پشپورہ میں زنگ آلود ہتھ گولہ مو جو د ہے جس کے بعد پولیس ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکوارڑ کے ہمراہ علاقے میں پہنچ کر اس زنگ آلودہ ہتھ گو لے کو ناکارہ بنا دیا ۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے اس کی تصدیق کر تے ہو ئے بتایا کہ یہ ایک زنگ آلود اور پرا نا ہتھ گولہ تھا جسے پولیس کے بم ڈ سپوزل اسکوارڑ نے ناکارہ بنا دیا ۔