کپوارہ//محکمہ سماجی بہبود میںکام کر رہے ملازمین گزشتہ 6مہینو ں سے اپنی تنخواہو ں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔سماجی بہبود میں کام کررہے سپر وائزروں نے ریاستی صدر عابدہ وار کی قیادت میں ایک احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کسی تا خیر کے بغیر ان کی رکی پڑی تنخواہیں واگزار کرے بصورت دیگر وہ سڑکو ں پر آکر زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔ہفتہ کو محکمہ سماجی بہبود کی سپر وائزرو ں نے ہندوارہ میں ایک احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 6مہینو ں سے تنخواہو ں سے محروم ہیں ۔