تھیلے سے ہاتھی کے دانت برآمد
سرینگر ہوائی اڈے پر فوجی اہلکار گرفتار
سرینگر//پولےس نے سرےنگر ائر پورٹ سے اےک فوجی اہلکار کو مبےنہ طور پر ہاتھی کے دانت لے جانے کے جر م مےں حراست مےں لےا ہے ۔کے این ایس کے مطابق پولےس نے سرےنگر ائر پورٹ پر فو ج مےں باورچی کی حےثےت سے کام کر رہے اےک اہلکار کے تھیلے سے ہاتھی کے دانت ضبط کئے ہےں اور ا سے حراست مےں لے کر مزےد تحقےقات کا آغاز کر دےا ہے ۔پولےس ذرائع نے فوجی اہلکار کو حراست مےں لےنے کی تصدےق کرتے ہو ئے بتاےا کہ اس حوالے سے تحقےقات جاری ہے ۔
بانہال میں ادبی تقریب
بانہال // پیر پنجال ادبی فورم کی طرف سے جشن بہاراں کے تحت بانہال میں محفل مشاعرہ ، محفل موسیقی اور ایک کتاب کی رسم رونمائی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ظاہر بانہالی ، جواد بانہالی ، منظور احمد کامگار ، بہار احمد بہار اور کئی ادب نواز افراد موجود تھے۔ اس موقع پر ظاہر بانہالی ایک کتاب کی رسم رونمائی عمل میں لائی گئی ۔
ظفر اکبر نے زخمیوں کی عیادت کی
سرینگر//سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے برزلہ ہسپتال جاکر زخمی نوجوانوں کی عیادت کی۔موصولہ بیان کے مطابق ظفر اکبر نے کریم آباد پلوامہ میں فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوانوں کے زخمی ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ظفر اکبر نے انکے اہل خانہ کی ڈحارس بندھائی ۔انہوں نے آسیہ اندرابی اورفہمیدہ صوفی وغیرہ کی تازہ گرفتاریوں کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا اور اس کی پر زور مذمت کی ہے ۔
بڈگام مےںچار قمار بار گرفتار
سرینگر//بڈگام پولےس نے قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر چار قمار بازوں کو گرفتار کیا ہے ۔ بڈگام پولےس نے بےڈی باغ ماگام مےں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر چار قمار بازوں عبدالمجےد ، اسحاق راتھر، اشفاق رسول اور ولایت وانی ساکنان بےڈی باغ ماگام کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کیااور اُن سے داﺅ پر لگائے گئے 2050 روپئےبھی ضبط کئے۔
جموں کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی مبارک گل سے تعزیت
سرینگر//جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی شمالی کشمیر کے چیئرمین خواجہ محمد شفیع ، ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون، ضلع چیئرمین و سابق ایم ایل سی کپوارہ حاجی محمد سلطان میر، ضلع چیئرمین بانڈی پورہ تنویر احمد بٹھو اور عہدیداران شمالی کشمیر نے ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموںو کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی حاجی مبارک گل کے برادر اصغرنثار گل کی اہلیہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ کیلئے جنت نشینی کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
خاندانی راج ریاست میں زیادتیوں کیلئے ذمہ دار:وکیل
سرینگر//جموں و کشمیر بچاﺅ تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے کہا ہے کہ خاندانی راج ریاست میں کنبہ پروری ، اقرباءپروری،کورپشن اور عوام پر ہر قسم کی ہو رہی زیادتیوں کیلئے ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ خاندانی راج چاہئے شیخ خاندان ہو یا مفتی خاندان نے ہمیشہ اقتدار کو ترجیح دی ہے اور اس طرح کشمیر مسئلہ بھی ہمیشہ لٹکتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ان سے نجات حاصل کریں گے تب تک عوام پر ظلم و ستم جاری رہیں گے۔ وکیل اسکندر پورہ بیروہ بڈگام میں ایک کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے وادی میں سرکار کی طرف سے دباﺅ اور گرفتاریوں کی پالیسی بند کرنے پر زور دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سرکار فوری طور ان نوجوانوں کو رہا کرنے کے احکامات صادر کرے جو حال ہی میں آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔
انجمن شرعی شیعیان کا آ غاسید مہدی کو خراج عقیدت
سرینگر//انجمن شرعی شیعیان نے آغا سید مہدی کو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس سلسلے میںمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اُڑینہ سوناواری میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے موصوف کی خدمات اور کردار و عمل کو خراج عقیدت پیش کیا ۔آغا حسن نے کہا کہ مظلوموں کی داد رسی اور محروم انسانوں کی حمایت مرحوم کی سیاسی زندگی کا سب سے نمایاں حدف تھا۔
دو روزہ اقتصادی سمٹ ، خالد جہانگیرحصہ لیں گے
سرینگر// وائس چیئرمین جموں اینڈ کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کمپنی شیخ خالد جہانگیر کو بمبئی سٹاک ایکسچینج ہال ممبئی میں منعقدہ دو روزہ اقتصادی سمٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔سمٹ کا انعقاد انڈیا فاﺅنڈیشن نے بمبئی سٹاک ایکسچینج کے اشترا ک سے کیا ہے جو 27اور 28 اپریل 2018ءکو منعقد ہوگا۔
کانگریس ملک کی واحد سکیولر جماعت:میر
سرینگر//کانگریس پارٹی کو ملک کی واحد سکیولر پارٹی قرار دیتے ہوئے پردیش کانگریس صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک اور ریاست میں سیکولر ازم کی جڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں کی ہیں۔غلام احمد میر نے کوٹ میرا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی واحد سیکولر جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور ریاست میں سیکولر اصولوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیاہے اور آئندہ بھی یہ پارٹی ان اصولوں کی مضبوطی کے لیے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نظریاتی طور پر ایک سیکولر جماعت ہے جو ریاست میں سیکولر نظریات کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر سماج کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں اور کانگریس اُن کے مذموم ارادوں کو ناکام کرنے کے لیے کافی ہے۔ریاست میںپُرتناﺅ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ مخلوط حکومت میں شامل دونوں جماعتیں ریاست میں جاری قتل و غارت گری کیلئے ذمہ دار ہیں کیونکہ دونوں جماعتیں اہم اور حساس معاملات کو حل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔دریں اثنا پردیش کانگریس نے ریاستی حکومت کی جانب سے وادی میں اگلے 90دنوں کیلئے تمام ٹیوشن مراکز کو بند کرنے کی کارروائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مخلوط حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے سرکاری حکم نامہ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ غیر یقینی صورتحال کاحل ڈھونڈنے کے بجائے وادی میں 90دنوں کے لیے ٹیوشن مراکز کو بند کرنے سے عوام میں مزید بے چینی کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی طلاب کا تعلیمی کیرئر پہلے ہی داﺅ پر لگا ہوا ہے اور اب نئے حکومتی احکامات کے مطابق ریاستی طلاب کے مستقبل کو مزید مخدوش بنایا جارہا ہے۔