سوپور// تارزو سوپور میں جاری ولر پریمیئر لیگ میںاتوار کو بجبہاڑہ نے بلیو سٹار سوناواری کو شکست دی۔ بجبہاڑہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 171 رن سکور کئے ۔آصف رسول اور الفت نے بجبہاڑہ کی طرف سے نصف سنچریاں اسکور کیں۔آصف رسول نے 63 اور الفت نے 56 رنز بناے۔بلیو سٹار سوناواری کی طرف سے منصور نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری بلیو سٹار سوناواری کی ٹیم محض 72 رنز پر سمٹ گئی اور اسطرح بی سی سی بجبہاڑہ نے 99 رنوں سے میچ جیت لیا۔ عاقب کو 5کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ۔