بانہال // اتوار کوپیر پنچال ادبی فورم بانہال کے زیر اہتِمام ایک ادبی محفل ’’جشن بہاراں ‘‘کے زیر عنوان کا اہتمام کیا گیا ۔ جس مین محفل موسیقی، محفِل مشاعرہ اور رند شمسؔ بانہالی کی دو کِتابوں کی رسم رونُمائی انجام پائی۔ محمد ایوب صابر ’’نیشنل ایورڈی ‘‘مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرینگر سے تشریف آور ہوے ٔ تھے جبکہ منظور احمد کامکار سینئرلیکچرار ہائر سیکنڈری سکول بانہال نے محفل کی صدارت فرمائی ۔محفِل میں زندگی کے مُختِلف شعبوں سے تعلُق رکھنے والے حضرات شامِل ہوے ٔ۔ جن میں طالب علِم معزز شہری، دانشور ،شعراے ٔ کرام اور موسیقیقار حضرات شامِل ہوے ٔ۔ بہار احمد بہار بانہالی نے ظاہرؔ بانہالی ، اور شمس فقیر کا کلام سُنا کر سامعین کومحضوظ کیا۔ جبکہ محمد اسلم گلو کار نے بھی اپنے موسیقی کے فن کے اظہار سے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ ایوب صابرؔ نے فورم کی کار کردگی کو سراہا اور کشمیری ادب کو فروغ دینے کی تلقین کی۔ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت دِی تاکہ کشمیری زبان کو مذید فروغ مِل سکے۔ منظور احمد کامگار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے ٔ فورم کو خاص کر رند ؔشمس بانہالی کو اپنی کتُب چھاپنے پر مُبارک باد پیش کی ۔آخیر میں ایک مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں ایوب صابر ، ظاہر بانہالی ، محمد اقبال ، دانش احمد میر ،مسرور احمد(انت ناگ)جوادؔ بانہالی ، شاکرؔ بانہالی نے اپنا اپنا کلام سُنا کر سامعین سے داد حاصِل کی ۔ ظاہرؔ بانہالی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور محمد اقبال سیکریٹری فورم نے کامیابی سے پروگرام کوہمکِنار کیا۔